صحت مندزندگی گذارنے کے لئے ایک اصول بنا لیں ۔صبح جلدی اٹھنا ( سورج نکلنے سے پہلے)۔رات جلدی سونا (10 بجے تک سو جانا)۔ مغرب اور عشاء کے درمیان کھانا کھا لینا۔رات کھانے کے ایک گھنٹے بعد 500قدم چلنا۔ تمام بیماریوں سے چھٹکارا۔
جوڑوں کا درد GOUT
اللہ کے فضل و کرم سے یہ ایک آزمودہ نسخہ ہے ۔ آپ بڑے سالوں سے جوڑوں کے درد کا علاج کروا رہے ہوں گے۔ آپ دوائی کھاتے جائیں گے ڈاکٹر صاحب آپ کی دوائی کی مقدار بڑہاتے جائیں گئے ۔اور آپکی صحت مذید کئی ثانوی مسائل (side effect )میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ آپ سے گذارش ہے ۔ کہ آپ اس نسخہ کو کم از کم 15دن تک مسلسل استعمال کریں ۔اگر فرق محسوس کریں تو مکمل آفاقہ ہونے تک استعمال کریں ۔ اس سے آپ کی صحت کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا بلکہ آپ خود کو بہترین پائیں گے۔
1۔ صبح نہار منہ 7دانے کلونجی ۔شام کھانے سے پہلے 7دانے کلونجی
2۔ ناشتے کے بعد تین دانے انجیر ۔ناشتے میں فاسٹ فوڈ ۔ پیزا ۔برگراور بیکری والی چیزوں سے پرہیز کریں
3۔ دوپہر کھانے میں چٹنی کا استعمال لازمی کریں۔ چٹنی میں پودینہ۔ دھنیہ۔ کڑی پتہ۔ ادرک
4 ۔ عصر کے وقت گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر پیئں
5۔ شام کھانے کے بعد تین دانے انجیر ، سونے سے ایک دوگھنٹے پہلے ایک کپ گرم دودھ میں
ایک چمچ ہلدی ملاکر پینا ہے۔
6۔ ہر ممکن کوشش کریں کہ آٹا بغیر چھانے استعمال کریں ۔اگر آٹے میں جو۔جوار۔ باجرے کا آٹا ملا لیں ۔
توانشاء اللہ بہت جلد مکمل افاقہ ہو گا۔
منجانب: انجمن خیر الناس ۔لودھی سٹریٹ ۔ٹبہ ککے زئیاں سیالکوٹ
عادل خان لودھی ۔جاوید اختر۔ ایوب بٹ۔ خواجہ محمد گل۔ ملک اشرف خان۔ ذیشان قیصر بھٹی








