اردو غزلیاتشعر و شاعریمحسن نقوی

جب تیری دُھن میں جیا کرتے تھے

محسن نقوی کی اردو غزل

جب تیری دُھن میں جیا کرتے تھے
ھم بھی چُپ چاپ پِھرا کرتے تھے

آنکھوں میں پیاس ھُوا کرتی تھی
دل میں طوفان اُٹھا کرتے تھے

لوگ آتے تھے غزل سننے کو
ھم تیری بات کیا کرتے تھے

کسی ویرانے میں تجھ سے مل کر
دل میں کیا پھول کِھلا کرتے تھے

گھر کی دیوار سجانے کے لیے
ھم تیرا نام لکھا کرتے تھے

وہ بھی کیا دن تھے بُھلا کر تجھ کو
ھم تجھے یاد کیا کرتے تھے

جب تیرے درد سے دل دُکھتا تھا
ھم تیرے حق میں دعا کرتے تھے

کل تجھے دیکھ کر یاد آیا
ھم سخنور بھی ھُوا کرتے تھے

"محسن نقوی”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button