آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریوصال عباسی

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

وصال عباسی کی ایک اردو غزل

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں
لوگ جینا محال کرتے ہیں

پھول باتیں فضول لگتی ہیں
خار لہجے کمال کرتے ہیں

راستوں میں بچھاتے ہیں کانٹے
میرا کتنا خیال کرتے ہیں

روتے رہتے ہیں خواب آنکھوں میں
جانے کس کا ملال کرتے ہیں

ہنستے رہتے ہیں ہم طمانت سے
جب بھی دکھ سے وصال کرتے ہیں

وصال عباسی

post bar salamurdu

وصال عباسی

نام ظاہرالرحمن - تخلص وصال عباسی - تحصیل لورہ - ضلع ایبٹ آباد کے پی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button