- Advertisement -

درد ہونٹوں میں جو دبا رہے گا

ناہید ورک کی اردو غزل

درد ہونٹوں میں جو دبا رہے گا
خواب کا ذائقہ بنا رہے گا

مجھے معلوم ہے کہیں نہیں میں
تو اگر ہے کہیں، بتا، رہے گا؟

میرے تیرے ستارے ملتے ہیں
سو تعلق کا سلسلہ رہے گا

تیری آنکھوں کے رنگ کہہ رہے تھے
میرے رنگوں سے فاصلہ رہے گا

تُو مرا دکھ سمجھ نہیں سکتا
رنجِ لاحاصلی جو تھا، رہے گا

بول، کیسے تجھے معافی دوں
تُو ہمیشہ ہی بے وفا رہے گا

ایک پودا لگایا خواہش کا
اور سمجھی سدا ہرا رہے گا

ناہید وِرک

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ناہید ورک کی اردو غزل