- Advertisement -

اطاعت محبوب ﷺ

ایک اردو نعت ﷺ از محمد صدیق پرہار

اطاعت محبوب

رب سے عشق محبوب کاجذبہ مانگو

خواب میں انکے رخ زیباکاجلوہ مانگو

دوبوند ہیں جس کی کوثروسلسبیل

اس رحمت کے دریاکاقطرہ مانگو

ملتے ہیں اس میں اصول زندگی کے

نبی سرورکاپیاراپیارا اسوہ مانگو

گزرے جورحمت عالم کی یاد میں

وہ وقت وہ گھڑی وہ لمحہ مانگو

موجودرہاجواصحاب رسول میں

اطاعت محبوب کا تم وہی ولولہ مانگو

پہنچادے جومدینے کے شہر میں

ایساسفینہ، ایسارہبرایسارستہ مانگو

ٹھہرگئے شب معراج روح الامین جب

سرکارفرمایاجوچاہومکین سدرہ مانگو

سکھادیں سرورکونین نے تسبیح فاطمہ

علی المرتضیٰ نے جب کہابردہ مانگو

اللہ قاسم انامعطی محبوب نے فرمایا

سرکارسے سرکارکاتم صدقہ مانگو

کریں رشک تمہی پرافلاک کے قدسی

موت آئے جس میں ایساسجدہ مانگو

پڑھتے رہونعتیں گنبدخضریٰ کے سامنے

آنکھوں کے لیے صدیق ایسانقشہ مانگو

محمد صدیق پرہار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
رفعت حیات کا اردو ناول