آپ کا سلاماردو غزلیاتبہنام احمدشعر و شاعری

فلم “ہجرت” کا تھیم ہیں ہم لوگ

بہنام احمد کی ایک اردو غزل

فلم “ہجرت” کا تھیم ہیں ہم لوگ
اک طرح سے یتیم ہیں ہم لوگ

زندگی ! تم نئی نئی ہو ابھی
اپنے غم سے قدیم ہیں ہم لوگ

روشنی کے لئے بنائے گئے
طاقچے میں مقیم ہیں ہم لوگ

سوچنا ہے کہ ہم کہاں پر ہیں
اور کتنے عظیم ہیں ہم لوگ

کل بھی اپنی جگہ ملیں گے تمہیں
آج بھی مستقیم ہیں ہم لوگ

کیا ہمارا شمار عارضی تھا ؟
یار ! اتنے اثیم ہیں ہم لوگ؟

بات کرنے کو ہے نہیں بہنام
سوچتے تھے ندیم ہیں ہم لوگ

بہنام احمد

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button