سعادت حسن منٹو
منٹو 11 مئی 1912ء کو موضع سمبرالہ ، ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد لدھیانہ کی کسی تحصیل میں تعینات تھے- دوست انہیں ٹامی کے نام سے پکارتے تھے ۔منٹو اپنے گھر میں ایک سہما ہوا بچہ تھا۔ جوکہ سوتیلے بہن بھائیوں کی موجودگی اور والد کی سختی کی وجہ سے اپنا آپ ظاہر نہ کر سکتا تھا۔ ان کی والدہ ان کی طرف دار تھیں۔ وہ ابتدا ہی سے اسکول کی تعلیم کی طرف مائل نہیں تھے۔ ان کی ابتدائی تعلیم گھر میں ہوئی۔ 1921ء میں اسے ایم اے او مڈل اسکول میں چوتھی جماعت میں داخل کرایا گيا۔ ان کا تعلیمی کریئر حوصلہ افزا نہیں تھا۔ میٹرک کے امتحان میں تین مرتبہ فیل ہونے کےبعد انہوں نے 1931میں یہ امتحان پاس کیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے ہندو سبھا کالج میں ایف اے میں داخلہ لیا لیکن اسے چھوڑ کر ، ایم او کالج میں سال دوم میں داخلہ لے لیا- انہوں نے انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنایا۔پاکستان بننے کے بعد انہوں نے بہترین افسانے تخلیق کیے۔ جن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کھول دو، ٹھنڈا گوشت، دھواں ، بو شامل ہیں۔ ان کے کئی افسانوی مجموعے اور خاکے اور ڈرامے شائع ہو چکے ہیں۔ کثرتِ شراب نوشی کی وجہ سے 18 جنوری 1955ء ان کا انتقال ہوا۔
سعادت حسن منٹو اردو کا واحد کبیر افسانہ نگار ہے جس کی تحریریں آج بھی ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں ۔ وہ ایک صاحب اسلوب نثر نگار تھے جس کے افسانہ مضامین اور خاکے اردو ادب میں بے مثال حیثیت کے مالک ہیں۔ منٹو ایک معمار افسانہ نویس تھے جنہوں نے اردو افسانہ کو ایک نئی راہ دکھائی-افسانہ مجھے لکھتا ہے منٹو نے یہ بہت بڑی بات کہی تھی۔ منٹو کی زندگی بذات خود ناداری انسانی جدوجہد بیماری اور ناقدری کی ایک المیہ کہانی تھی جسے اردو افسانے نے لکھا ۔ منٹو نے دیکھی پہچانی دنیا میں سے ایک ایسی دنیا دریافت کی جسے لوگ قابل اعتنا نہیں سمجھتے تھے یہ دنیا گمراہ لوگوں کی تھی۔ جو مروجہ اخلاقی نظام سے اپنی بنائی ہوئی دنیا کے اصولوں پر چلتے تھے ان میں اچھے لوگ بھی تھے اور برے بھی ۔ یہ لوگ منٹو کا موضوع تھے اردو افسانے میں یہ ایک بہت بڑی موضوعاتی تبدیلی تھی جو معمار افسانہ نویس کی پہلی اینٹ تھی۔ اس کے افسانے محض واقعاتی نہیں ہیں ان کے بطن میں تیسری دنیا کے پس ماندہ معاشرے کے تضادات کی داستان موجود ہے۔ سعادت حسن منٹو ایک حساس شخصیت کا مالک تھا۔ وہ کسی وجہ سے کسی کو نا پسند کرتا تو پھر خاطر میں نہیں لاتا تھا۔ اس کی انا اگر مجروح ہوتی تو آگے والے کی شامت ہی آ جاتی۔
-
جھُوٹی کہانی
از قلم سعادت حسن منٹو
-
خالد میاں
ازقلم سعادت حسن منٹو
-
ماتمی جلسہ
ایک افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
سونورل
ایک افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
شاداں
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
سونے کی انگوٹھی
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
والد صاحب
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
دیوانہ شاعر
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
وہ خط جو پوسٹ نہ کیے گئے
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
کتے کی دعا
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
چغد
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
شہ نشین پر
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
میرا نام رادھا ہے
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
مرزا غالبؔ کی حشمت خاں کے گھر دعوت
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
کبوتروں والا سائیں
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
کالی کلی
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
غسل خانہ
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
شاہ دولے کا چوہا
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
سڑک کے کنارے
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو
-
سجدہ
اردو افسانہ از سعادت حسن منٹو