آپ کا سلاماردو غزلیاتسردار حماد منیرشعر و شاعری

حریص اس قدر ہے انساں

سردار حماد منیر کی ایک اردو غزل

حریص اس قدر ہے انساں اسے یہ بات سمجھاؤ
مقدّر میں جو لکّھا ہی نہیں اس پر نہ للچاؤ

اگر حق بات کرنی ہے تو بے خوف و خطر کر دو
کسی فرعون کے لشکر سے موسیٰ تم نہ گھبراؤ

مجھے اچھی نہیں لگتی ادھوری بات جانِ جا
مجھے سب کچھ ہی بتلاؤ یا پھر کچھ بھی نہ بتلاؤ

تمہیں بے پردہ دیکھے کو ترس جاتی ہیں یہ نظریں
ذرا سا رخ سے آنچل کو ہٹاؤ یوں نہ شرماؤ

کوئی الزام دو ، تہمت یا خنجر دل میں دے مارو
چلو جاتے ہوئے اپنی کوئی یادیں تو دے جاؤ
یہ بچے عصرِ نو کا قیمتی سرمایہ ہیں حامیؔ
انہیں عشق و محبت میں زرا سا بھی نہ الجھاؤ

کسی سے عشق کرنا جرم ہے حامیؔ تو کر ڈالو
بلے مجرم سہی تم فخر سے مجرم تو کہلاؤ

سردار حمادؔ منیر

post bar salamurdu

سردار حماد منیر

سردار حمادؔ منیر کی پیدائش پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مشہور شہر ایبٹ آباد کے ایک علاقے نتھیاگلی ملاچھ میں ہوئی جو کہ اپنی دلکشی اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پیکنک پوائنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے اپنی میٹرک تک کی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول نتھیاگلی سے حاصل کی اور 2022 میں میٹرک کا امتحان پاس کر کے تعلیم کے سلسلے میں اپنے جڑواں بھائی سردار مریض منیر کے ہمراہ ایبٹ آباد شہر کا رخ کیا اور وہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں داخلہ لیا اور وہیں سے 2024 میں آیف ایس سی کا امتحان پاس کیا اور ابھی وہ( ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکناجی ) سے اپنی گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔اور شاعری کا شوق انہیں اپنے ہائی اسکول کی ابتدا ہی سے ہوا اور پھر اچھا اساتذہ کی رہنمائی سے فارسی عربی اور انگریزی جیسی زبانوں کے اصول کا شوق پڑا اور اسی سے ان کا رخ اُردو شاعری کی طرف مائل ہوا اور نتیجتاً ان وہ کالج کے دونوں میں خود بھی شاعری لکھنے لگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button