آپ کا سلاماردو نظمشعر و شاعریماوٰی سلطان

تو نے دیکھا ہے

ماوٰی سلطان کی ایک اردو نظم

تو نے دیکھا ہے
ہرے زخم سے بہتا ہوا نیلا سا لہو
یا کبھی آنکھ میں ٹھہری ہوئی
شعلوں سی سلگتی ہوئی سرخی کوئی
چھو کے دہکے ہو کبھی صبح کے دم پھولوں کو
یعنی شبنم نے جلائے ہوں ترے ہاتھ کبھی
قطرہِ ابر میں سورج کا اترنا دیکھا
آگ میں پانیوں کی صفت کبھی پائی ہو
کبھی دیکھے ہیں سفر گہرے ضبط والوں کے
عین اس وقت جہاں تھک کے مسافر ٹوٹے
پاؤں کے چھالوں سے الحمد کی صدا آئے
کوئی پردیس کو جاتے ہوئے بھی ہنستے ہوئے
خود سے کہتا ہو کہ بس دو ہی قدم باقی ہیں
اس مختصر سی مسافت میں ساتھ کیا معنی
تیری حیران طبیعت یہی دیتی ہے پتا
تو نے اپنوں کو ابھی تک نہیں پہچانا ہے

ماوٰی سلطان

post bar salamurdu

ماوٰی سلطان

بنیادی طور پر حافظ آباد سے ہیں لیکن آج کل مکہ مکرمہ میں مقیم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button