آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد علی سوزؔ

اپنے محور سے ہٹ رہا ہوں میں

محمد علی سوزؔ کی ایک اردو غزل

اپنے محور سے ہٹ رہا ہوں میں
جیسے ٹکڑوں میں بٹ رہا ہوں میں

حوصلہ مجھ میں ہے چٹانوں کا
اور سب سے نمٹ رہا ہوں میں

ہجر وغم ،بے کسی و مجبوری
یہ سبق کب سے رٹ رہا ہوں میں

ا’ن سے اب رابطہ نہیں کوئی
دوستو!اب سمٹ رہا ہوں میں

یاد آتے ہیں گھر کے لوگ بہت
گھر کی جانب پلٹ رہا ہوں میں

ہے مسافت سے چور چور بدن
دھول،مٹّی میں اٹ رہا ہوں میں

حسْن والے ہیں بے وفا ا ے سوؔ ز
چاند چہروں سے کٹ رہا ہوں میں

محمد علی سوزؔ

محمد علی سوزؔ

نام: محمد علی قلمی نام: محمد علی سوز تخلص: سوز شہر: کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button