آپ کا سلاماردو غزلیاتشاہ محمود جامؔیشعر و شاعری

اے امتِ مسلم کے جواں

شاہ محمود جامؔی کا اردو کلام

اے امتِ مسلم کے جواں جاگ ارے جاگ
لٹنے کے قریں تیرا جہاں جاگ ارے جاگ

العصر کے مالک نے کہا تجھ کو لفی خسر
رکھ طاق میں اب فہم و گماں جاگ ارے جاگ

غافل تُو زمانے سے نہ مٹ جائے کہ تیرا
دنیا میں رہے کچھ تو نشاں جاگ ارے جاگ

کر محنتِ شاقہ سے درخشاں شبِ ظلمت
ہوں ختم اندھیروں کے نشاں جاگ ارے جاگ

ہیبت سے تری کانپ اٹھا تھا جو کبھی کفر
کیوں کر ہے وہ اب تجھ پہ گراں جاگ ارے جاگ

ہے تیرے لئے لمحہِ تدبیر کہ ہر سو
ہے شوخیِ اغیار عیاں جاگ ارے جاگ

مسلم ترے ایمانِ شکستہ پہ شب و روز
خوں بار مری سوختہ جاں جاگ ارے جاگ

ہے محرمِ اسرارِ خودی قلبِ مسلماں
ہیں کون و مکاں اس میں نہاں جاگ ارے جاگ

تُو رومی و حافظ کے جگر کا ہے شرارہ
اقبال کی ہے آہ و فغاں جاگ ارے جاگ

کیوں فردا و امروز کی شورش میں تُو گم ہے
یہ تو ہے فقط فکرِ زیاں جاگ ارے جاگ

دہرائے گی تاریخ روایت کو تمھاری
پڑھ پھر سے سرِ دار اذاں جاگ ارے جاگ

تُو فقرِ عُلی’ امرِ بقا تیری حقیقت
تُو بحرِ ولایت کی اماں جاگ ارے جاگ

حیران ہوں اے رہروِ حق تیری نظر میں
مقصود ہے کیوں سود و زیاں جاگ ارے جاگ

اک میں ہی نہیں مرگِ بصیرت پہ تمھاری
جامؔی ہیں کئی نوحہ کناں جاگ ارے جاگ

شاہ محمود جامؔی
سیالکوٹ پاکستان

post bar salamurdu

شاہ محمود جامؔی

نام ، راشد محمود - قلمی نام ، شاہ محمود جامؔی - قبیلہ ، بَنی ہاشم - تعلیم ، ایم اے اسلامیات - پیشہ ، درس و تدریس - تاریخ پیدائش ... 28.09.1980 - جائے پیدائش ... وڈیانوالہ سیالکوٹ پنجاب - ساکن ، وڈیانوالہ - سیالکوٹ پنجاب پاکستان -

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button