اردو نظمڈاکٹر وحید احمدشعر و شاعری

دھاگا بولتا ہے

ڈاکٹر وحید احمد کی ایک اردو نظم

دھاگا بولتا ہے
بہت تو نے گزارا ہے مجھے
اے زندگی !
سوئی کے ناکے سے
مگر اب میں
تجھے کون و مکاں کے پارچے کے نرم ریشوں سے گزاروں گا۔
مجھے تو نے
مسلسل کھینچ کر ہر رنگ کا دھاگا بنایا تھا
مگر میں پھر بھی زندہ ہوں۔
تجھے یہ علم ہونا چاہیے اے زندگی !
وہ مصر کے بازار میں جو سوت کی اٹی پڑی ہے
سانس لیتی ہے۔
میں تیری چشم سوزن میں کسی رنگین کاجل کی طرح پھرتا رہوں گا۔
میں بازار ہنر منداں میں تیرا تھان کھولوں گا
میں ہر امکان کھولوں گا۔
میں اپنا کام کاڑھوں گا
میں تیرے ریشمی سینے پہ اپنا نام کاڑھوں گا۔
کچھ ایسے نقش ابھریں گے
کہ تیرا پارچہ بولے گا ‘میرا سانس اکھڑتا ہے’
میں تجھ میں ایسے اتروں گا
کہ جیسے آتشیں مے کے تپے تیزاب میں
جلتے ہوئے زہراب میں
پانی اترتا ہے۔
میں تیرا قرض اتاروں گا
بہت تو نے گزارا ہے مجھے اے زندگی !!
لیکن
تجھے اب میں گزاروں گا۔

وحید احمد

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button