آپ کا سلاماردو غزلیاتراشد امامشعر و شاعری

اب پرندوں میں ڈر ہے خون نہیں

راشد امام کی ایک اردو غزل

اب پرندوں میں ڈر ہے خون نہیں
اے خدا رحم شبھ شگون نہیں

ہم پتنگوں کا اپنا رونا ہے
روشنی ہے مگر سکون نہیں

سانس کیا موت ہی نہیں جن کو
خون ہی کیا جسے جنون نہیں

برف جمنے لگی لحافوں پر
اور میسر ہمیں وہ جون نہیں

ہم تخیل کی فاقہ کش بھیڑیں
ماس زندہ بچا ہے اون نہیں

آدمی کرب کے کھلونے ہیں
یہ ہنسی والے کارٹون نہیں

اس میں خطرے کی کوئی بات نہیں
آسماں کے اگر ستون نہیں

راشد امام

post bar salamurdu

راشد امام

پیدائش : حافظ آباد سکونت : لاہور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button