- Advertisement -

ظاہر تو ہے تو میں نہاں ہوں

اسماعیلؔ میرٹھی کی ایک اردو غزل

ظاہر تو ہے تو میں نہاں ہوں

باطن تو ہے تو میں عیاں ہوں

تو ہی ظاہر ہے تو ہی باطن

تو ہی تو ہے تو میں کہاں ہوں

تیرے ہوتے کہیں نہیں میں

اول آخر نہ درمیاں ہوں

تو تو میں میں نے مار ڈالا

دم بند ہے کیجئے نہ ہاں ہوں

میں ہی لیلیٰ ہوں میں ہی محمل

ناقہ بھی ہوں میں ہی سارباں ہوں

ہوں کنج قفس میں بند لیکن

بیرون زمین و آسماں ہوں

دریا کی طرح رواں ہوں لیکن

اب تک بھی وہیں ہوں میں جہاں ہوں

جز نام نہیں نشان میرا

سچ مچ میں بحر بیکراں ہوں

اسماعیلؔ میرٹھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
اسماعیلؔ میرٹھی کی ایک اردو غزل