آپ کا سلاماردو غزلیاتسلیم فگارشعر و شاعری

یہ خوف و جنگ کے منظر گمان بن جائیں

سلیم فگار کی ایک اردو غزل

یہ خوف و جنگ کے منظر گمان بن جائیں
وہی زمین وہی آسمان بن جائیں

جو سرپہ کوہ سی دستار رکھ کے پھرتے ہیں
اجل کے ہاتھوں کہاں بے نشان بن جائیں

جنون و عشق و ہوس کا یہ سب کرشمہ ہے
کہیں پہ گھر تو کہیں پر مکان بن جائیں

گلی گلی جو ابھی دندناتے پھرتے ہیں
نہ جانے کب وہ کہاں داستان بن جائیں

مہ و نجوم نہیں ہم زمین زادے ہیں
بروئے آئنہ جتنے مہان بن جائیں

صدائے عشق پہ بک جائیے خموشی سے
کہا ہے آپ سے کس نے دکان بن جائیں

مرے خیال کی رعنائیوں سے آنکھوں میں
کئی افق کئی تازہ جہان بن جائیں

گھرا ہوں جب بھی کبھی مسئلوں کے طوفاں میں
تری دعائیں مرے بادبان بن جائیں

دروں کی بات کریں یہ نہ ہو اچانک ہی
فگار ہم بھی یہاں رفتگان بن جائیں

سلیم فگار

post bar salamurdu

سلیم فگار

السلام علیکم ! میرا پورا نام محمد سلیم ہے قلمی نام سلیم فگار ہے- تعلق جہلم سے ہے - میرے تین شعری مجموعے ہیں - ستارہ سی کوئی شام - سنِ اشاعت مارچ دو ہزار پندرہ- تغیر۔ سنِ اشاعت ستمبر دوہزار انیس- خواب کی اذیت میں۔ سنِ اشاعت جنوری دوہزار چھبیس-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button