آپ کا سلاماردو نظمڈاکٹر طارق قمرشعر و شاعری

سرحدِ فکر پر ایک بیمار ماں

ڈاکٹر طارق قمر کی ایک اردو نظم

زندگی اے مری زندگی
تجھ سے تنگ آگیا
میں تو گھبرا گیا ،
پر کھلے اور سہمے پرندے کی مانند میں خود ترے دام میں آگیا
رزق کی کشمکش سے گزرتے ہوئے ،
اپنے خوابوں میں کچھ رنگ بھرتے ہوئے
اب جو تھک کے گرا ہوں تو یاد آئی ہے۔۔
سرحد فکر پر منتظر
ایک بیمار ماں گھر میں بیٹھی ہوئی۔
بڑھتے آزار اور عمر ڈھلتی ہوئی
ذہن الجھا ہوا سانس اکھڑی ہوئی
جانِ رشتوں کے دھاگوں میں اٹکی

ڈاکٹر طارق قمر

post bar salamurdu

ڈاکٹر طارق قمر

ڈاکٹر طارق قمر سینئر ایسو سی ایٹ ایڈیٹر نیوز 18 اردو لکھنئو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button