آپ کا سلاماسلامی گوشہنعتیہ کلام ﷺ

ہے سارا بدن مشکِ خُتن

نعتﷺ از سید محمد وقیع

ہے سارا بدن مشکِ خُتن اور ذَقن پھول
دل ان کا چمن چہرہ کِرن اور دہن پھول

لب قند سے میٹھے تو سنوحرفِ دہن پھول
اُس خند کے عنبر سے بنا سارا زمن پھول

تشبیہ دوں خوشبو سے یا گلشن کےگلوں سے؟؟
ہے عرق معطر تو ہیں خود شاہِ چمن پھول

اِس قلب کی دھڑکن کی صدا میں یہ دعا ہے
ہو عشق سے ان کے یہ لحد پھول کفن پھول

پانی پہ بنا عکسِ فلک معجزے کے ساتھ
جب نفشِ پا سے ان کے ہوا چرخِ کہن پھول

ہیں فاطمہ خوشبو تو علی رنگِ گل و برگ
آقا ہیں گلستاں تو حُسین اور حسن پھول

جب نعت میں الفت کے سجاۓ ہیں قوافی
پھر قافیہ بندی سے ہوۓ شعر و سخن پھول

سید محمد وقیع

سید محمد وقیع

سید محمد وقیع تخلص وقیع رہائش اورنگی ٹاون کراچی تاریخِ پیدایش جون 2004

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button