آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد عمیر سالک

نہ میں درویش ٹھہرا ہوں

محمد عمیر سالک کی ایک اردو غزل

نہ میں درویش ٹھہرا ہوں، نہ دنیا دار ہوں سالک
میسر ہے مجھے سب کچھ، نہ میں نا دار ہوں سالک

کبھی مسجد کے کونے میں، کبھی مے خوار کی صحبت
نہ میں اقرار میں پختہ، نہ میں انکار ہوں سالک

چھپاتا ہوں غمِ دوراں تبسم کے غلافوں میں
تماشائے جہاں سے بھی فقط بیزار ہوں سالک

محبت کی عدالت میں بھی میرا حال یہ ٹھہرا
نہ میں مجرم ٹھہر پایا، نہ میں حقدار ہوں سالک

عجب الجھن میں گزری ہے میری عمرِ رواں آخر
نہ پہنچا ہوں میں منزل پر، نہ میں رہوار ہوں سالک

محمد عمیر سالک

post bar salamurdu

محمد عمیر سالک

نام: محمد عمیر - تخلص: سالِکؔ - تاریخِ پیدائش: 16 فروری 2005ء - شہر: ہری پور، خیبرپختونخوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button