آپ کا سلاماسلامی گوشہثوبیہ راجپوتنعتیہ کلام ﷺ

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ

ثوبیہ راجپوت کا اردو نعتیہ کلام ﷺ

سوزِ دل شوقِ نظر نورِ قلم آپ سے ہے
جو بھی احساس ہے دل میں وہ کرم آپ سے ہے

بادِ رحمت ہو، نظر ہو کہ عنایت کی گھڑی
جو بھی پایا ہے مسلسل بہ کرم، آپ سے ہے

جب قلم چلتا ہے مدحت کی روایت لے کر
جو روانی ہے، وہ سب کیف و الم، آپ سے ہے

سوچ میں، لفظ میں، آواز میں نسبت کی جھلک
جو بھی معنٰی ہیں مرے، حرف بہم، آپ سے ہے

دل کے کاغذ پہ اترتی ہے ثنائے مرسل
اور جو چمکا مرے لفظوں میں حرم، آپ سے ہے

ثوبیہ نعت پروتی ہے عقیدت سے سدا
ذوقِ عرفان و سخن سوز و قلم، آپ سے ہے

ثوبیہ راجپوت

post bar salamurdu

ثوبیہ راجپوت

ثوبیہ راجپوت پاکستان کے شہر سیالکوٹ کینٹ، اُورا میں 7 اپریل کو پیدا ہوئیں۔ ثوبیہ راجپوت نے اپنے قلم کے ذریعے نہ صرف قارئین کے دلوں میں جگہ بنائی بلکہ بطور شاعرہ، نعت گو شاعرہ، افسانہ نگار، کالم نگار، تبصرہ نگار، تجزیہ نگار ،پنجابی اور اردو کی شاعری میں اپنی منفرد پہچان بناچکی ہیں۔ ان کی ادبی خدمات میں افسانوی مجموعہ "وجود شب" شامل ہے، جس میں انہوں نے مشاہدات و تجربات کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ قلم بند کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا نعتیہ مجموعہ بھی جلد منظر عام پر آرہا ہے جبکہ متعدد انتھالوجیز شائع ہو چکی ہیں۔ معاون ایڈیٹر: برج میڈیا یو ایس اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button