- Advertisement -

میں بزمِ تصّور میں اُسے لائے ہوئے تھا

انور شعورکی ایک اردو غزل

میں بزمِ تصّور میں اُسے لائے ہوئے تھا
جو ساتھ نہ آنے کی قسم کھائے ہوئے تھا

دل جرمِ محبت سے کبھی رہ نہ سکا باز
حالاں کہ بہت بار سزا پائے ہوئے تھا

ہم چاہتے تھے، کوئی سُنے بات ہمارے
یہ شوق ہمیں گھر سے نکلوائے ہوئے تھا

ہونے نہ دیا خود پہ مسلّط اسے میں نے
جس شخص کو جی جان سے اپنائے ہوئے تھا

بیٹھے تھے شعور آج مرے پاس وہ گم سم
میں کھوئے ہوئے تھا نہ انہیں پائے ہوئے تھا

انور شعور

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
انور شعورکی ایک اردو غزل