اردو غزلیاتخالد ندیم شانیشعر و شاعری

لپٹ کے سوچ سے نیندیں

خالد ندیم شانی کی ایک اردو غزل

لپٹ کے سوچ سے نیندیں حرام کرتی ہے
تمام شب تری حسرت کلام کرتی ہے

ہمی وہ علم کے روشن چراغ ہیں جن کو
ہوا بجھاتی نہیں ہے سلام کرتی ہے

کسی بھی طور سکھاتی نہیں ہے آزادی
مرے حضور محبت غلام کرتی ہے

یہ سر بہ سجدہ کہا نیک دل طوائف نے
خدایا شکر کہ بیٹی بھی کام کرتی ہے

فنا کی جھیل میں جس طرح وقت رہتا ہے
کچھ اس طرح سے وہ مجھ میں قیام کرتی ہے

چراغ مفلس و بے بس کا حال ہو جیسے
ہمارے ساتھ کچھ ایسا ہی شام کرتی ہے

ہوا و حرص کی لعنت کا کیا کریں خالدؔ
تری طلب کو سلیقے سے رام کرتی ہے

خالد ندیم شانی

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button