آپ کا سلاماردو غزلیاتثوبیہ راجپوتشعر و شاعری
خمارِ عشق نے دل کو بھی مبتلا ہے کیا
ثوبیہ راجپوت کی ایک اردو غزل
خمارِ عشق نے دل کو بھی مبتلا ہے کیا
تڑپ نے خواب کے پردے کو آئینہ ہے کیا
کوئی تو زخم چھپا کر بھی مسکرایا ہے
کسی نے صبر کے پہلو کو آسرا ہے کیا
وفا کا قرض تھا جو عمر بھر ادا نہ ہوا
سو ایک خواب نے ہر خواب سے گلا ہے کیا
ہر ایک موڑ پہ تنہائی ساتھ چلتی رہی
ہر ایک درد نے رستے کو ماجرا ہے کیا
محبتوں کا صلہ وہ تو کچھ نہ دے پایا
سو بے وفائی نے وعدوں کو ہی رَبا ہے کیا
گماں کی گرد میں سچائی ڈھونڈتا ہے ابھی
کہ جستجو نے حقیقت کو آئینہ ہے کیا ؟
یہ ثوبیہ ہے کہ جس نے ہر اک گماں کی طرح
خیالِ یار کا اشعار میں ضیا ہے کیا
ثوبیہ راجپوت








