- Advertisement -

کھرڑیانوالی مشاعرہ

کھرڑیانوالی فیصل آباد میں مشاعرہ

Dated: 14 April 2015

کھرڑیانوالی فیصل آباد میں مشاعرہ

رپورٹ: تنویر شیراز

 شام آٹھ بجے شروع ہونے والا بین الاقوامی مشاعرہ تسلسل کے ساتھ بڑے منظم انداز سے رات بارہ بجے انتہائی کامیابی سے بہت سی.خوشگوار یادیں چھوڑتا ہوا اختتام پذیر ہوا
سب سے پہلے مبارکباد کے حقدار وہ سب لوگ تھے جنھوں نے پوری توجہ خلوص اور پذیرائی سے مشاعرہ سنا. خود بھی مشاعرے سے لطف اندوز ھوئے اور شعراء کرام کو بھی اس بات کا احساس دلایا کہ کھرڑیانوالہ کی سر زمین پر ادب کا ذوق رکھنے والے باذوق علم دوست لوگ موجود ہیں.ان احباب کو ڈھیروں مبارکباد
دوسرا حق ہمارے بہت معزز ہمارے بزرگ شاعر صدر بزم رفیق ادب, ناول نگار, اردو اور پنجابی کے نامور شاعر جناب ڈاکٹر رفیق شاہد صاحب کا ہے جنہوں نے اپنے بڑے پن کا ثبوت پیش کیا اور یہ ثابت کیا کہ انھین واقعی ادب سے لگاؤ ہے اور وہ ادب کے فروغ کے لئے ہر فورم پر اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہین اور انھوں نے قلم دوست کے ساتھ اشتراک کیا اور اس مشاعرے کو کامیابی سے ہم کنار کیا. ڈاکٹر صاحب بہت زیادہ مبارکباد
مبارکباد کا تیسرا حق میرے دو چھوٹے بھائیوں عطاالحسن اور شعیب الطاف کا ہے جنھوں نے دن رات اس پروگرام کی تیاری اور تکمیل پر صرف کردئے. اور اللہ تعالی نے ان کی کاوشوں کا اجر اس پروگرام کی کامیابی کی صورت میں ان کو دیا
ویل ڈن عطا اور شعیب کیری آن
اور ہم سب کی طرف سے مشاعرے میں شامل تمام شعرا کرام کو بہت بہت زیادہ مبارکباد جن کی شمولیت نے پروگرام کو چار چاند لگا دئے تمام معزز شعراء کرام کو بہت بہت مبارکباد اور آپ سب کا شکریہ
صدارت جناب باقی احمد پوری صاحب نے کی
بحرین سے تشریف لائے اُستاد شاعر جناب اقبال طارق مہمان ِ خصوصی تھے
کویت سے تشریف لائے خوب صورت لہجے کے شاعر اور”مجھ میں دریا بہتا ہے” کے خالق جناب خالد سجاد احمد مہمان ِ اعزاز تھے
پشاور سے جناب اسحاق وردگ نے شرکت کی
اسلام آباد سے جناب فیصل اظفر علوی شامل ہوئے
فیصل آباد سے جناب رحمان فارس، فیضی صاحب،اے ایچ عاطف،صفیہ حیات صاحبہ۔ناز فاطمہ صاحبہ،کائنات احمد صاحبہ نے شرکت کی
سرگودھا سے جناب حارث بلال نے شرکت کی
منڈی بہاولدین سے جناب آغر ندیم سحر اور عمر ندیم شامل ہوئے
لاہور سے محترمہ پروین سجل صاحبہ نے شرکت کی
شیخوپورہ سے محترمہ طاہرا سراء اور سعدیہ صفدر سعدی صاحبہ نے شرکت کی
آسٹریلیا سے جناب فواد احمد صاحب شریک ہوئے
بحرین سے جناب ریاض شاہد صاحب نے شرکت کی۔
لاہور سے محترمہ حرا رانا صاحبہ نے شرکت کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
مصطفیٰ خان شیفتہ کی ایک اردو غزل