آپ کا سلاماسلامی گوشہڈاکٹر طارق قمرنعتیہ کلام ﷺ

ہم کو سماعتوں نے نہ دھوکا کبھی دیا

طارق قمر کا اردو نعتیہ کلام ﷺ

ہم کو سماعتوں نے نہ دھوکا کبھی دیا
قرآں نے جو کہا تھا سنائی وہی دیا

اللہ نے علاجِ غمِ بے کسی دیا
( ہم کو محمدِ عربی سا نبی دیا )

اس درجہ کر گیا وہ اجالوں کو سرخرو
آندھی چلی تو ہاتھوں پہ رکھ کے چلی دیا

پتھر گداز ہوگئے قدموں کے لمس سے
آقا نے جب پیانِ رہِ عاجزی دیا

فاقے نثار ہو گئے سرشار ہو گئے
ایسا غنی دیا ہمیں ایسا سخی دیا

سر کو اٹھاتے ڈرتا ہے دریاؤں کا غرور
ایسا وقارِ لہجہءِ تشنہ لبی دیا

رتبہ دیا تو حدِّ تصور سے ماوریٰ
پیغمبری میں بھی شرفِ آخری دیا

آدابِ زندگی ہیں یہ آدابِ مجلسی
نیٹھے ہیں ایک ساتھ ہوا روشنی دیا

طارق قمر

post bar salamurdu

ڈاکٹر طارق قمر

ڈاکٹر طارق قمر سینئر ایسو سی ایٹ ایڈیٹر نیوز 18 اردو لکھنئو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button