آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریفرحانہ عنبر

حوصلہ ہے نڈھال مفلس کا

فرحانہ عنبر کی ایک اردو غزل

حوصلہ ہے نڈھال مفلس کا
ایک روٹی سوال مفلس کا

بھوک کی تیز دھوپ چاٹ گئی
سارا حسن و جمال مفلس کا

شاہ رقص و سرور میں گم ہے
کون رکھے خیال مفلس کا

زندگی کچھ تو چلتی سانسوں سے
رابطہ کر بحال مفلس کا

تم کو مسند عزیز ہے تو پھر
پوچھ لو آ کے حال مفلس کا

مفلسی سے نبھائے جاتا ہے
دیکھ لیجے کمال مفلس کا

رشک آتا ہے دیکھ کر عنبر
حوصلہ بے مثال مفلس کا

فرحانہ عنبر

post bar salamurdu

فرحانہ عنبر

نام۔۔فرحانہ عنبر شہر۔۔۔گوجرانوالہ شاعری وراثت میں ملی میرے دادا نصیر احمد ناصر بہت اچھے شاعر تھے۔ایک علمی و ادبی گھرانے سے تعلق ہے ۔ اردو اور پنجابی ہر دو زبانوں میں کہتی ہوں اور اپنا کلام ترنم میں بھی پیش کرتی ہوں۔ بچپن سے نعت ،حمڈ،منقبت ،غزل گانا سب میں رول پلے کرتی رہی ہوں اور بے شمار انعامات حاصل کر چکی ہوں۔ آل پاکستان رائٹرز ایسوسی ایشن سے شان پاکستان ایورڈ اور بہت سے دوسرے ایوارڈ حاصل کیے۔ تین انتخاب آ چکے ہیں حسن انتخاب دشت دروں سانجھیاں سوچاں ایک شعری مجموعہ ۔۔چلے آو نا۔۔۔پچھلے سال منظر عام پر آیا ۔ دوسرا شعری مجموعہ۔۔۔میری آنکھیں نہیں ستارے ہیں۔۔۔پروف ریڈنگ کے مرحلے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button