آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعرینبیل حاجب

ہو گیا کیسا حادثہ مرے ساتھ

نبیل حاجب کی ایک اردو غزل

ہو گیا کیسا حادثہ مرے ساتھ
سوچتا ہوں یہ کیا ہوا، مرے ساتھ

تم سے ملنے کو جب نکلتا ہوں
چلنے لگتا ہے راستہ مرے ساتھ

ہونے دیتا نہیں مجھے گمراہ
آئینہ ہے ضمیر کا مرے ساتھ

راہگیروں سے کہہ رہا ہوں میں
آئیے، بیٹھیے ذرا مرے ساتھ

زندگی ہاتھ تھام لے میرا
موت رہتی ہے جا بجا مرے ساتھ

نبیل حاجب

post bar salamurdu

نبیل حاجب

میرا تعلق حافظ آباد سے ہے ۔ اسلام آباد سے سلطانہ فاؤنڈیشن سے بی اے کی تعلیم حاصل کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button