- Advertisement -

ہر صدا تھک کے لوٹ آئی مری

صائمہ آفتاب کی ایک اردو غزل

ہر صدا تھک کے لوٹ آئی مری
کوئی سنتا نہیں دہائی مری

جس قدر دیکھ سُن کے لگتی ہے
اتنی آساں نہیں رسائی مری

بعد میں منہ کے بَل گری ہوں میں
پہلے آواز ڈگمگائی مری

وصلِ خانہ خراب یہ مت چھین
غم ہے اک عمر کی کمائی مری

پھر کسی نے دکھائی کر کے مجھے
پھر محبت سمجھ میں آئی مری

میں بچاتی ہوں ہوں جس کو خفّت سے
کرنے لگتا ہے وہ برائی مری

آ لگا مجھ کو آخری پتھر
اب مکمل ہے پارسائی مری

صائمہ آفتاب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
صائمہ آفتاب کی ایک اردو غزل