آپ کا سلاماسلامی گوشہسلام اہل بیتفارحہ نوید
ہر جنگ میں احمد کے سدا ساتھ
منقبت بحضور امام علی کرم اللہ وجہہ
منقبت بحضور امام علی کرم اللہ وجہہ
ہر جنگ میں احمد کے سدا ساتھ رہا ہے
بستر پہ بھی احمد کے جو بے خوف پڑا ہے
کعبے کی زمیں جھوم رہی دیکھ یہ منظر
لو مصطفیٰ نے گود میں حیدر کو بھرا ہے
میں وار دوں اس ذات کی آمد پہ مری جاں
جس کو مرے آقا نے کہا "شیرِ خدا ہے”
میں ناد علی پڑھ کے کروں مشکلوں کو حل
اس ورد نے کب کب نہ مرا ساتھ دیا ہے
محبوب ہے احمد کے سبھی یاروں کو حیدر
صدیق ہو فاروق و غنی سب کی صدا ہے
جو عشق علی سے ہوا سرشار جہاں میں
فہرست میں عشاق کی آگے وہ کھڑا ہے
خیبر کے علمدار سے جلتے ہیں منافق
ہم عاشقوں کو عشق وراثت میں ملا ہے
لے فارحہ تجھ پر بھی عطا ہو ہی گئی ہے
تو نے بھی علی مولا کی آمد پہ لکھا ہے
فارحہ نوید