آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعاطف کمال رانا
گھر سے نکلیں دف بجائیں جادوگر کے ہاتھ سے
ایک اردو غزل از عاطف کمال رانا
گھر سے نکلیں دف بجائیں جادوگر کے ہاتھ سے
مفت کی روٹی کمائیں جادوگر کے ہاتھ سے
ٹل رہی ہو جنگ جیسے اک بڑے تھیٹر کے بیچ
اڑ رہی ہیں فاختائیں جادوگر کے ہاتھ سے
میں نے اپنے ہاتھ سے نیلم پری تیار کی
آپ جادوگر بنائیں جادوگر کے ہاتھ سے
تم اگر سوکھے درختوں پر اگاو قصہ خواں
ہم کہانی توڑ لائیں جادوگر کے ہاتھ سے
خوبرو لڑکی کے دو حصے پڑے ہیں میز پر
حیرتی مر ہی نہ جائیں جادوگر کے ہاتھ سے
عاطف کمال رانا