دل چاہتا ہے کہ نعت سرکارﷺ کہوں
تعریف کروں آپ کی اور بے شمار کروں
یہ نسخہ مسیحائی کا مرے ہاتھ آیا
پڑھوں درود پاک اور بیمار کا علاج کروں
خدا کا شکر کچھ ایسے ادا کروں میں
نماز پڑھوں رب کی اور ذکر محبوبﷺ کروں
رہے مری زبان پہ ہمیشہ سرکارﷺ کا نام
یوں مسلمان ہونے کا حق ادا کروں
مگن ایسا تھا مدحت رسولﷺ میں شیراز
سرشاری تھی یا خماری اب بیان کیا کروں
شیراز مسعود