- Advertisement -

صعوبتیں ہیں جو مجھ پر رواسمجھتی ہوں

عشبہ تعبیر کی ایک اردو غزل

صعوبتیں ہیں جو مجھ پر رواسمجھتی ہوں
انہیں میں اپنے خدا کی عطا سمجھتی ہوں

ہزار غم بھی اٹھاؤں کسی کی خاطر میں
خدا کا شکر ہے اسکو غذا سمجھتی ہوں

بھٹک بھی جاؤں اگر میں سیاہ راہوں میں
تو تیرگی کو ہی اپنا دیاسمجھتی ہوں

مرےتو سر پہ نوازش ہے میرے خالق کی
بھلا میں حاسدِ دنیا کو کیاسمجھتی ہوں

مجھے بھی دی ہے خدا نے ذراسی عقل و فہم
خدا کے فضل سے اچھا براسمجھتی ہوں

اگر وفاؤں کا جذبہ ہو صرف ہمدردی
محبتوں میں اسے بھی جفا سمجھتی ہوں

اگر چہ زخم هو ناسور کی طرح میرا
تمہارا دیکھنا جاناں شفا سمجھتی ہوں

عجیب بات ہےعشبہ مرے ستمگرکو
برا زمانہ کہے میں بھلا سمجھتی ہوں

عشبہ تعبیر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
عشبہ تعبیر کی ایک اردو غزل