صوفی غلام مصطفٰی تبسم

وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام اللہ اللہ کے شاعر ، بچوں کے ہردلعزیز شاعر اور مشہور کردار ٹوٹ بٹوٹ کے خالق معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نگار، براڈ کاسٹر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم 9 اگست 1899 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ کچھ کتابوں میں آپ کی تاریخ پیدائش 4 اگست درج ہے لیکن پنجاب پبلک ریکارڈ کے مطابق آپ کا یوم پیدائش 9 اگست ہے۔ ان کا اصل نام صوفی غلام مصطفیٰ ہے جبکہ تبسم تخلص ہے۔
ان کی منفرد نظم ’’چیچوں چیچوں چاچا‘‘ ملک بھر میں بچوں کی درسی کتاب میں شامل ہے۔ انہوں نے بڑوں کے لئے بھی بہت کچھ لکھا۔ وہ اردو، پنجابی اور فارسی زبان کے شاعر تھے۔ صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کا انتقال 7 فروری 1978 کو لاہور میں ہوا۔

Back to top button