شاہد ماکلی

شاہد ماکلی تونسہ کے گاؤں مکول کلاں سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کی تاریخ پیدائش 31 اگست 1977 ہے۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی لاہور، سے میٹلرجی اینڈ میٹریلز سائنس میں بی ایس سی انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی۔ آپ کا پہلا شعری مجموعہ ”موج“ 2000 میں شایع ہوا۔ جب کہ دوسرا مجموعہ ”تناظر“ کے نام سے 2014 میں شایع ہوا۔ اس کے علاوہ آپ معروف ادبی جریدے ”آثار“ سے بہ طور مدیر منسلک ہیں اور آج کل لاہور میں مقیم ۔

شاہد ماکلی نے اردو شاعری کی شگفتہ روایت اور معیار تغزل کو سائنسی انداز فکر کی ایک نئی جہت سے روشناس کرایا ہے۔ آپ کی شاعری کائناتی فکر، فطری حقائق، وجودی اہمیت، استفہامیہ لہجہ، عہد رفتگاں کی بازگشت، ہجر و وصال کا کرب اور سائنسی اصطلاحات کا ایک ایسا طلسم کدہ ہے جو مذکورہ خصوصیات کا علم رکھنے والے قاری پر محویت کا سحر طاری کر دیتا ہے۔ آپ نے مضامین کو سائنسی اصطلاحات اور کونیاتی جمالیات کے حامل استعاروں، تشبیہات، علائم اور تلازمہ کاری سے آراستہ کیا۔ یوں آپ کی شعریات جدید اردو شاعری میں ایک نیا اور منفرد باب رقم کرتی ہیں۔

Back to top button