آپ کا سلاماردو غزلیاتافضل شریف صائمشعر و شاعری

بازی وفا کی جیت کے ہارا نہیں کوئی

افضل شریف صائم کی ایک اردو غزل

بازی وفا کی جیت کے ہارا نہیں کوئی
اس کاروبارِ دل میں خسارہ نہیں کوئی

ہم چاند جیسے لوگوں کے دُکھ بھی عجیب ہیں
ہم سب کے ہم سفر ہمارا نہیں کوئی

مجھ میں بھٹک رہے ہیں کئی قیس و کوہکن
وہ دشت ہوں کہ جس کا کنارا نہیں کوئی

تنہا ترے بغیر بظاہر رہا مگر
لمحہ ترے بغیر گُزارا نہیں کوئی

صائم! سماعتوں سے کسی کا گِلہ ہی کیا
مدّت سے ہم نے نام پکارا نہیں کوئی

افضل شریف صائم

post bar salamurdu

افضل شریف صائم

افضل شریف صائم ایک اردو شاعر ہیں، ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، وہ محکمہ صحت میں کام کرتے ہیں، وہ ایم اے اردو میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button