آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعمران ہاشمی

اب جو آتا نہیں جواب کوئی

عمران ہاشمی کی ایک اردو غزل

اب جو آتا نہیں جواب کوئی
ہوگیا راستہ خراب کوئی!!؟

رات کا بڑھ گیا اندھیرا اور
چُھپ گیا جب سے ماہتاب کوئی

ساتھ بیٹھا تھا اور وہ چُپ تھا

دیکھتا میرا اضطراب کوئی

جانے یہ بات کیسے کہتے ہیں
‘اچھا لگتا ہے بے حساب کوئی

وہ دکھائی تو دیں، رسائی نہ دیں
کھا کے رہ جائے پیچ و تاب کوئی

عمران ہاشمی

post bar salamurdu

عمران ہاشمی

شاعر، افسانہ نگار، کالمسٹ - شعری مجموعہ ’’عکسِ جاں‘‘۲۰۱۱ - ادبی وابستگی: حلقہ اربابِ ذوق گوجرانوالہ - انجمن ترقی پسند مصنفین گوجرانوالہ و پنجاب - آغازِ شاعری 2001 - مینجنگ ڈائریکٹر: عامی پرنٹنگ پریس گوجرانوالہ - بن ہاشم پبلیکیشنز گوجرانوالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button