آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمنزّہ سیّد

آ مرا ہاتھ تھام

منزّہ سیّد کی ایک غزل

آ مرا ہاتھ تھام
بخش رنگین شام

وصل کی ساعتیں
مانگتی ہیں دوام

آنکھ نے دے دیا
دل کا دل کو پیام

لے کے آغوش میں
مجھ سے کر لے کلام

رانیوں کو رہی
آرزو ئے غلام

تم نہ ہو ساتھ تو
زندگی کو سلام

منتظر ہے تری
خواہشِ نا تمام

چشمِ ساقی میں تھا
لطفِ مینا و جام

خود پہ کر لی حلال
واعظوں نے حرام

منزّہ سیّد

منزّہ سیّد

نام...منزہ سید.... جائے پیدائش ساہیوال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button