اردو غزلیاتشعر و شاعریکومل جوئیہ

یہ جنگ ہار نہ جائے سپاہ قید میں ہے

کومل جوئیہ کی ایک اردو غزل

یہ جنگ ہار نہ جائے سپاہ قید میں ہے
غلام تخت پہ قابض ہیں شاہ قید میں ہے

پرندے اس لئے زنداں کے گرد گھومتے ہیں
کہ ان کی ڈار کا اک بے گناہ قید میں ہے

ترے حقوق کی کوئی نہیں ضمانت اب
غریب شہر ترا خیر خواہ قید میں ہے

سخن کی ہم کو اجازت نہ حکم دیکھنے کا
قلم اسیر سلاسل نگاہ قید میں ہے

سوال کون اٹھائے گا منصفوں پہ حضور
بری ہوئے سبھی مجرم گواہ قید میں ہے

یہ عرش و فرش کو اک دن ہلائے گی کوملؔ
درون دل جو مری سرد آہ قید میں ہے

کومل جوئیہ

post bar salamurdu

کرن شہزادی

سلام اردو ایڈیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button