- Advertisement -

Arzoay Wasal E Jaana

Urdu Ghazal By Hafeez Jalandhari

آرزوئے وصلِ جاناں میں سحر ہونے لگی
زندگی مانندِ شمعِ مُختصر ہونے لگی

رازِ الفت کھُل نہ جائے، بات رہ جائے مِری
بزمِ جاناں میں الہٰی چشم تر ہونے لگی

اب شکیبِ دل کہاں، حسرت ہی حسرت رہ گئی
زندگی اِک خواب کی صُورت بسر ہونے لگی

یہ طِلِسمِ حُسن ہے، یا کہ مآلِ عشق ہے
اپنی ناکامی ہی اپنی راہ بر ہونے لگی

سُن رہا ہوں آرہے ہیں وہ سرِ بالین آج
میری آہِ نارسا بھی، با اثرہونے لگی

اُن سے وابستہ اُمیدیں جو بھی تھیں، وہ مِٹ گئیں
اب طبیعت، آپ اپنی چارہ گر ہونے لگی

وہ تبسّم تھا، کہ برقِ حُسن کا اعجاز تھا
کائناتِ جان و دل زیر و زبر ہونے لگی

دل کی دھڑکن بڑھ گئی آنکھوں میں آنسو آ گئے
غالباً میری طرف اُن کی نظر ہونے گی

جب چلا مُشتاق اپنا کارواں سُوئے عدم
یاس ہم آغوش ہو کر ہم سفر ہونے لگی

حفیظ جالندھری​

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
A Urdu Ghazal By Hafeez Jalandhari