تصور میں ہر اک بات سجاتی ہوں
جب تمہیں لفظوں میں سجاتی ہوں
کہنے کو کچھ بھی نہیں کہہ پاتی
خاموشیوں سے تمہیں بلاتی ہوں
وہ قصے جو لکھے ہی نہیں گئے
خوابوں کی زبان میں سناتی ہوں
جو نہ کہا، وہ بھی کہانی ہے
جو نہ لکھا، وہ راز چھپاتی ہوں
خیالوں کی دنیا عجیب ہے شاکرہؔ
جہاں ہر لمحہ تمہیں پاتی ہوں
شاکرہ نندنی