میرے گھر میں آتا ہی کون ہے؟
میرا دروازہ کھٹکھٹاتا ہی کون ہے؟
بے شرمی سے چلا جاؤں تو چلا جاؤں،
ورنہ اب پاس بلاتا ہی کون ہے؟
ہاتھ ملانے سے پیار کہاں بڑھے گا؟
اب کے ہاتھ ملاتا ہی کون ہے؟
گناہوں پہ شرم و حیا کیسی صاحب؟
اب گناہ کرنے سے گھبراتا ہی کون ہے؟
آدابِ محفل سے کیا سروکار مجھے، رافی؟
مجھے اپنے پاس بٹھاتا ہی کون ہے؟
حسنین رافی








