آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریفیصل شہزاد

مرے چراغ ہمیشہ یہ جستجو کرنا

ڈاکٹر فیصل شہزاد کی ایک اردو غزل

مرے چراغ ہمیشہ یہ جستجو کرنا
نظر ملا کے ہواؤں سے گفتگو کرنا

کہیں کسی کو خبر ہو نہ جائے دل میرے
دیا بجھا کے محبت کی آرزو کرنا

اسیرِ کرب و بلا نے یہ کر دکھایا ہے
بدن کو خاک بنانا لہولہو کرنا

یہ دشمنی کے اصولوں میں اک اصول ہے دوست
مخالفت بھی جو کرنا تو روبرو کرنا

میں اِس سے بڑھ کے محبت کی کیا کروں تشریح
کہ تجھ کو یاد بھی کرنا تو باوضو کرنا

طبیب ہوں سومجھے یہ ہنر بھی آتا ہے
رفو گروں کے کھلے زخم کو رفو کرنا

وہ دن شروعِ محبت کے یاد ہیں فیصل
خود اپنے عشق کا چرچا ہی چار سو کرنا

فیصل شہزاد

post bar salamurdu

فیصل شہزاد

فیصل شہزاد اردو کے مشہور شاعر ہیں، ان کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے، اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں، وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button