اردو شاعریاردو غزلیاتباقی صدیقی کچھ تو ڈوبے دل کو ابھارو باقی صدیقی کی ایک اردو غزل By مہر کنزیٰ On جون 22, 2020 ۲۷۱ 0 کچھ تو ڈوبے دل کو ابھارو اے ہستی کے خام سہارو دنیا دارو! اتنی نفرت! اتنی نفرت! دنیا دارو! میرا منہ کیا دیکھ رہے ہو کوئی بات کرو غم خوارو! موجیں اور پابندیٔ دریا ہٹ جاؤ رستے سے کنارو! کوئی جھٹک دے دامن باقیؔ اتنے بھی پاؤں نہ پسارو! باقی صدیقی 0 ۲۷۱ براہ کرم شیئر کریں