آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد نعیم

کسی بھی کام سے پہلے

محمد نعیم کی اردو غزل

کسی بھی کام سے پہلے تُو استخارہ کر لے
اگر نہیں اچھا تو چپکے سے کنارہ کر لے

جو بدلیں لوگ یہاں خود کو بھی بدلنا آخر
نہیں تو اِس جہاں سے ہو سکے کنارہ کر لے

یہ شام بیت نہ ایسے ادھوری جائے تیری
ابھی تُو جا کے محبت کا اک نظارہ کر لے

سبھی کے ہوتے ہوئے اُس سے بات ہے مشکل گر
تُو آنکھوں سے ہی اُسے کوئی تو اشارہ کر لے

میں اب کے یوں تو محبت سے باغی ہوں پر میرے
یہ یار کہہ رہے ہیں عشق پھر دوبارہ کر لے

محمد نعیم

post bar salamurdu

محمد نعیم

مکمل نام:محمدنعیم- تخلص و قلمی نام:نعیم- جائے پیدائش: سیالکوٹ- تعلیم: بی ایس (سی ایس)، ایم بی اے (مارکیٹنگ & ہیومن ریسورس مینجمنٹ)- پیشہ : ٹیلی کام - ریجنل مینیجر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button