اپنی غلطی پر کوئی پشیماں ہو جائے تو کیا کہنے
اس غلطی پر اسے معاف کر دیا جائے تو کیا کہنے
زرا سی بات پر ہم برسوں کے رشتے توڑ دیتے ہیں
زرا سی دیر میں انہیں جوڑ دیا جائے تو کیا کہنے
اپنی جھوٹی انا کو ختم کرکے اپنے اندر سے یاروں
ہر کسی کو اپنے گلے سے لگا لیا جائے تو کیا کہنے
کسی کو کم ملا تو کسی کو زیادہ یہ نظام قدرت ہے
رب کی حکمت کو اگر سمجھ لیا جائے تو کیا کہنے
زندگی تو رب کی بڑی نعمت ہے اگر سمجھو یاروں
رب کے حکم پر اگر اسے گزار دی جائے تو کیا کہنے
گناہوں کی معافی کا رستہ توبہ کا دروازہ ہے یاروں
سانس رکنے سے پہلے توبہ کرلی جائے تو کیا کہنے
عافیت والی زندگی دنیا اور آخرت کی عطا کر یارب
اس دعا کو قبولیت کا درجہ مل جائے تو کیا کہنے
دنیا کی رنگینیوں سے نکل کر فکر آخرت ہو یوسف
اپنے اعمال سے رب کو راضی کرلیا جائے تو کیا کہنے
یوسف برکاتی







