- Advertisement -

کہتا نہیں ھے کوئی بھی سچ بات ان دنوں

افتخار عارف کی ایک اردو غزل

کہتا نہیں ھے کوئی بھی سچ بات ان دنوں
اچھے نہیں هیں شہر کے حالات ان دنوں

احباب کا رویه بھی بدلا ھوا سا ھے
کچھ تنگ ھوگیا ھے مرا هاتھ ان دنوں

اس کو بھی اپنے حسن په ناز ھوگیا
ٹھہرے ھوئے هیں میرے بھی جذبات ان دنوں

الجھا دیا ھے مجھ کو غم روزگار نے
ممکن نہیں ھے تجھ سے ملاقات ان دنوں

عارف مجھے بھی دکھ تھا کبھی کائنات کا
خود میں الجھ گئی ھے مری ذات ان دنوں

افتخار عارف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
افتخار عارف کی ایک اردو نظم