کہہ گیا ہوں جو میں روانی میں
وہ تو شامل نہ تھا کہانی میں
کوئی لغزش گناہ توبہ کر
نیک بچہ تھا میں جوانی میں
رنگ کالا بھی اس پہ جچتا ہے
پر جو لگتی ہے آسمانی میں
پاؤں دریا میں ڈال کر بولی
ایسے لگتی ہے آگ پانی میں
میں اگر خود کو مار ڈالوں تو
کیا بچے گا تری کہانی میں
خالد ندیم شانی