آپ کا سلاماردو غزلیاتسعادت علی سعدیشعر و شاعری

ان سے کہیں کہ چپ رہیں

ان سے کہیں کہ چپ رہیں

ان سے کہیں کہ چپ رہیں سو بار چپ رہیں
کیوں کر رہے ہیں شور یوں بے کار چپ رہیں

ہم بھی خموشی اوڑھ کے چپ چاپ سو گئے
تب سے ہمارا گھر درودیوار چپ رہیں

خلوت میں خامشی کی یوں عادت نا ڈالیے
ایسا نہ ہوکہ ہم سرِ بازار چپ رہیں

کچھ بھی کہا تو یہ نہ ہو ہو جائیں وہ خفا
کرتا ہوںمیں دعا کہ مرے یار چپ رہیں

دیکھا ہے ہم نے درد کو رنگین روپ میں
سو ہم سے گفتگو میں اداکار چپ رہیں

صیاد کہہ رہا ہے پرندے نہ بول پائیں
اور یہ بھی چاہتا ہے کہ اشجار چپ رہیں

پہلے کہا کہ بولنا سیکھو اے میرے دوست
اب بولنے پہ کہتے خبردار چپ رہیں

دھڑکن کی لے میں چھپ گئی سعدی کی سسکیاں
ان کا یہ حکم تھا سرِدربار چپ رہیں

سعادت علی سعدی

post bar salamurdu

سعادت علی سعدی

سعادت علی سعدی ایک ابھرتے ہوئے شاعر ہیں، انہوں نے متعدد اردو مشاعروں میں شرکت کی، وہ تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن میں پیدا ہوئے، وہ ایم فل ایجوکیشن ہیں۔وہ اپنی ملازمت کے سلسلے میں لاہور میں مقیم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button