آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریممتاز گورمانی

گل بدن خاک نشینوں سے

ممتاز گورمانی کی ایک اردو غزل

گل بدن خاک نشینوں سے پرے ہٹ جائیں
آسماں اجلی زمینوں سے پرے ہٹ جائیں

میں بھی دیکھوں تو سہی بپھرے سمندر کا مزاج
اب یہ ملاح سفینوں سے پرے ہٹ جائیں

کرنے والا ہوں دلوں پر میں محبت کا نزول
سارے بوجہل مدینوں سے پرے ہٹ جائیں

میں خلاؤں کے سفر پر ہوں نکلنے والا
چاند سورج مرے زینوں سے پرے ہٹ جائیں

اب تو ہم ظاہری سجدے بھی ترے چھوڑ چکے
اب تو یہ داغ جبینوں سے پرے ہٹ جائیں

ممتاز گورمانی

ممتاز گورمانی

تونسہ شریف سے ممتاز گرمانی صاحب اردو غزل کے ایک معتبر اور بے مثال شاعر ہیں، جن کی شاعری میں محسوسات کی لطیف دنیا کے ساتھ سنجیدگی اور فکری پختگی بھی ہے۔ وہ اردو غزل کے اہم شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button