آپ کا سلاماردو غزلیاتسردار حماد منیرشعر و شاعری

دلِ بے خبر تجھے کیا خبر

سردار حماد منیر کی ایک اردو غزل

دلِ بے خبر تجھے کیا خبر ، مری مان لے ذرا صبر کر
نہ برس ابھی مری چشمِ تر مری مان لے ذرا صبر کر

تو نے بے پنا سہی مشکلیں ، حقِ بندگی بھی ادا کیا
ذرا ضبط کر یوں نہ آئیں بھر مری مان لے ذرا صبر کر

مجھے پیاس ہے تری اس قدر ، مری تشنگی کا خیال کر
مرے پاس رہ مجھے تنگ نہ کر مری مان لے ذرا صبر کر

میں بھٹک گیا ہو سنبھال لے ، مرا کون ہے ترے بن یہاں
تو ہی میرا محسن و چارہ گر مری مان لے ذرا صبر کر

مرا دل جلے تری یاد میں مجھے بن ترے نہ سکوں ملے
مری چشمِ تر تری منتظر مری مان لے ذرا صبر کر

کسی شام میرے نصیب کا کوئی بجھتا تارہ چمک اٹھے
تو مرے قریب ہو تا سحر مری مان لے ذرا صبر کر

مری زندگی کے حسین دن سبھی تلخیوں میں ہی کٹ گئے
مرے مہرباں تری اک نظر مری مان لے ذرا صبر کر

ہو فراقِ یار کا مسئلہ یا ہو روزگار کا مسئلہ
یہ کریں نہ تجھ کو بھی دربدر مری مان لے ذرا صبر کر

سردار حمادؔ منیر

post bar salamurdu

سردار حماد منیر

سردار حمادؔ منیر کی پیدائش پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مشہور شہر ایبٹ آباد کے ایک علاقے نتھیاگلی ملاچھ میں ہوئی جو کہ اپنی دلکشی اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پیکنک پوائنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے اپنی میٹرک تک کی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول نتھیاگلی سے حاصل کی اور 2022 میں میٹرک کا امتحان پاس کر کے تعلیم کے سلسلے میں اپنے جڑواں بھائی سردار مریض منیر کے ہمراہ ایبٹ آباد شہر کا رخ کیا اور وہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں داخلہ لیا اور وہیں سے 2024 میں آیف ایس سی کا امتحان پاس کیا اور ابھی وہ( ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکناجی ) سے اپنی گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔اور شاعری کا شوق انہیں اپنے ہائی اسکول کی ابتدا ہی سے ہوا اور پھر اچھا اساتذہ کی رہنمائی سے فارسی عربی اور انگریزی جیسی زبانوں کے اصول کا شوق پڑا اور اسی سے ان کا رخ اُردو شاعری کی طرف مائل ہوا اور نتیجتاً ان وہ کالج کے دونوں میں خود بھی شاعری لکھنے لگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button