معافیہ شیخ
معافیہ 14 دسمبر بروز پیر فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔۔ پھر اسلام آباد مستقل رہائش اختیار کی اور یہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ بی اے(اردو ادب) ایف سیون ٹو گرلز کالج اسلام آباد
سے کیا، اور ایم اے ‘بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی’ سے کر رہی ہیں۔
پہلا افسانہ “پسینہ” لکھا تھا ۔ پسینہ بچوں سے زیادتی کے خلاف ایک توانا آواز بنا اور ادبی مجلے “قلم کی روشنی” میں چھپا۔ “خط اور انتظار” ان کا ایک اور نمائندہ افسانہ ہے جو وادی سون میگزین میں شائع ہوا۔
معافیہ نوجوان تخلیق کار ہیں اور متنوع مشاغل رکھتی ہیں ۔ لکھنا، پڑھنا، سکیچنگ، پینٹینگ، ری سائکلنگ، اور سونا بھی ان کا ایک مشغلہ ہے
-
معافیہ شیخ
معافیہ شیخ کی سوانح حیات
-
وہ
ایک افسانہ از معافیہ شیخ
-
خط اور انتظار
ایک افسانہ از معافیہ شیخ
-
حد کے اس پار
ایک افسانہ از معافیہ شیخ